ماورا حسین نے اپنے بچوں کے نام سوچ لیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مستقبل میں ہونے والے اپنے بچوں کے نام سوچ رکھے ہیں۔اداکارہ کی جانب سے دیے گئے ایک انٹرویو کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کا بتانا ہے کہ اُن کی والدہ نے ہم بہنوں اور بھائی کا نام پہلے سے ہی سوچ رکھا تھا، شاید اُس وقت میری والدہ اسکول کالج یا نونیورسٹی میں تھیں جب انہوں نے ہمارے نام قرآن شریف سے نکالے تھے۔
View this post on Instagram
ماورہ کا بتانا ہے کہ اُن کے نام کا مطلب ’شاندار‘ ہے، اُن کی بہن عُروَةُ الوُثقیٰ کے نام کا مطلب ’ایمان کی مضبوط گرفت‘ اور اُن کے بھائی کے نام انسِ یزداں کا مطلب ’اللّٰہ کا نیک بندہ‘ ہے ۔
ماورا حسین کا اس ویڈیو کلپ میں بتانا ہے کہ انہوں نےبھی اپنے بچوں کے نام سوچ رکھے ہیں جو آپ نے ابھی تک کہیں نہیں سنیں ہوں گے۔