اداکارہ ربیعہ چوہدری نے دوسری شادی کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و فیشن ماڈل ربیعہ چوہدری نے دوسری شادی کر لی ہے۔35 سالہ اداکارہ ربیعہ نے اپنی دوسری شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔
ربیعہ چوہدری نے اپنے نئے نویلے دولہے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الحمداللّٰہ دولہا دلہن کو ایک بہترین تصویر مل گئی ہے، یہ تصویر ہماری نجی زندگی کا خلاصہ نہیں کر رہی مگر اپنی خوشی سب کے ساتھ بانٹنے کے لیے کافی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rubya Chaudhry (@rubyachaudhry)


اُن کا اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھنا ہے کہ آخرکار ہمیں اپنے نکاح کا اعلان کرنے کا موقع مل ہی گیا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ و فیشن ماڈل ربیعہ چوہدری نے 2020ء کے ستمبر میں اپنے پہلے شوہر موسیقار و گلوکار میکال حسن سے طلاق لے لی تھی۔
گلوکار میکال حسن اور ربیعہ کی شادی 2016ء میں ایک انتہائی نجی تقریب میں ہوئی تھی۔اداکارہ ربیعہ نے 2020 کے دسمبر میں اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ طلاق کے بعد زندگی ختم نہیں ہوجاتی۔
ربیعہ چوہدری کا معاشرے کی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم لڑکیوں کو طلاق لینے پر اتنا بیچارہ کیوں بنا دیتے ہیں، ایسا کیوں لگتا ہے کہ اب لڑکی کی زندگی ختم ہوگئی، ہائے بیچاری کے ساتھ یہ کیا ہوگیا، ہائے بیچاری کی زندگی تباہ ہوگئی۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ طلاق وقت پر لینے کی وجہ سے لڑکی کی باقی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ جاتی ہو۔