حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کر چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک(قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک ناجائز حکومت نےاپنی3 سالہ کارکردگی رکھی ،جھوٹے اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھےگئے، ادویات کی قیمت کئی سو گنابڑھ چکی ہیں، سرکاری ملازمین نکالے جا رہے ہیں، بے روزگاری تاریخی سطح پر ہے، حکومت کا خاتمہ اور نئے انتخابات وقت کی ضرورت ہیں، لاہور میں خواتین سے ہونے والے جو واقعات افسوس ناک ہیں، طالبان فتوحات کے باوجود ایک وسیع حکومت بنانا چاہتے ہیں، افغان قوم ایک پرامن ملک چاہتی ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج رات کو کراچی پہنچیں گے، مولانا فضل الرحمان کراچی میں تین دن قیام کریں گے، مولانا فضل الرحمان کل 28 اگست کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے ، رات شاہ اویس نورانی کے گھر عشائیہ میں شریک ہوں گے اور 29 اگست کو کراچی میں استحکام پاکستان و حقوق سندھ جلسہ کی صدارت کریں گے، مولانا 30 اگست کو کراچی میں پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔