حکومت نے لاہور کا نہایت اہم ترین ہوٹل ” سروسز انٹرنیشنل“ کتنے روپے میں نیلام کر دیا ؟ سب سے بڑی خبر


لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت نے لاہور کا معروف ہوٹل ” سروسز انٹرنیشنل “ کو ایک ارب 95 کروڑ 10 لاکھ روپے میں نیلا م کر دیاہے ۔بولی کی کم سے کم قیمت ایک ارب 94 کروڑ 90 لاکھ روپے رکھی گئی تھی تاہم صرف بیس لاکھ روپے کے فرق سے ہوٹل کی نیلامی منظور کیئے جانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔مقامی انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے نجکاری کمیشن کی جانب سے کردہ اعلان میں کہا گیا کہ نیلامی کے عمل میں صرف دو بولی دہندگان نے حصہ لیا اور لاہور کے معروف ریئل اسٹیٹ ڈیولپر فیصل ٹاو¿ن پرائیوٹ لمیٹڈ کامیاب رہے۔وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، جن کی زیر نگرانی نیلامی کا عمل ہوا، نے نیلامی کو نجکاری کمیشن کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت، سرکاری املاک کی نیلامی میں میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیلامی میں بنیادی قیمت سے زیادہ کی بولی لگی، نیلامی کا اہم مقصد ملک پر سے ناقابل وصول رقم کا بوجھ کم کرنا ہے۔نجکاری کمیشن کے ذرائع نے واضح کیا کہ بنیادی قیمت مارکیٹ ویلیوایشن کے بعد طے کی گئی تھی کیونکہ سروسز انٹرنیشل ہوٹل غیر فعال تھی۔قانون کے مطابق کامیابی بولی لگانے والے شخص کو 30 فیصد رقم کی ادائیگی بولی قبول کا لیٹر جاری ہونے کے 20 روز کے اندر ادا کرنی ہوگی، باقی 70 فیصد قیمت لیٹر جاری ہونے کے 60 روز کے اندر ادا کرنا پڑے گا۔وزیر نجکاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں سرکاری املاک کی نیلامی کا عمل شفافیت سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری محکموں کی نجکاری کا منصوبہ بنایا ہے، اس منصوبے کے تحت پاکستان اسٹیل ملز، مری پیٹرولیم، جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد، ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، گڈو پاور پلانٹ، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور دیگر پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے گی۔

Recent Posts

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا نے وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرلیں

کولمبو (قدرت روزنامہ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سوئنگ…

35 mins ago

وزیرخزانہ کو پی آئی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی کیلئے منائیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ پبلک…

43 mins ago

ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز باہو بلی کراؤن آف بلڈ بنانے کا اعلان کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز…

55 mins ago

موٹر وے پر خاتون ڈرائیور اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی کا ایک اور واقعہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں موٹر وے پر خاتون ڈرائیور اور…

58 mins ago

قیدی نمبر 804نے جیل میں بیٹھ کر ہم لوگوں کو جتوایا ،زرتاج گل

صوابی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران…

1 hour ago

آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے،…

3 hours ago