پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں 226 پوائنٹس کی کمی سے47ہزار136 پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھرمجموعی طور پر376 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
واضح رہے کہ 257کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 102کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔