پاک افغان بارڈرپراس وقت صورتحال نارمل ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ پاک افغان بارڈرپراس وقت صورتحال نارمل ہے . ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں ، ہم نےافغانستان سےغیرملکیوں کےانخلاء میں مددکی .

)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روک دی گئی ہے ، سرحدپرقانونی کاغذات کےساتھ نقل وحرکت کی اجازت ہے ، صورتحال سےنمٹنےکے لیےچیک پوائنٹس پردستےتعینات کیے ، کئی بارافغان نیشنل آرمی کےاہلکاروں نےپاکستان میں پناہ لی ، 15 اگست کےبعدپاک افغان بارڈرمتعددباربنداورکھولاگیا . یجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ ہم نےوہ اقدامات کیےجوپاک افغان بارڈرکےلیےبہترین تھے ، افغانستان میں15اگست کے بعد تیزی سےتبدیلی آرہی ہے ، پاکستان کےتمام بارڈرزمحفوظ ہیں . ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں پیداہونےوالی صورتحال غیرمتوقع تھی ، افغان صورتحال کےپیش نظرسیکورٹی اقدامات کیےجارہےہیں ، انتظارکرناہوگاافغانستان میں کیسی حکومت بنتی ہے ، افغانستان حکومت کےساتھ تعاون کرنےکاارادہ رکھتےہیں ، فوجی تعاون کیلئےافغانستان میں حکومت بنناضروری ہے . میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ افغان فوج کہاں گئی فی الحال کوئی معلومات نہیں ، این ڈی ایس پاکستان کےخلاف را کی مدد کرتی رہی ، داسو،لاہور،کوئٹہ واقعات این ڈی ایس ،راگٹھ جوڑسےہوئے ، طالبان نےکہاسرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونےدینگے ، ٹی ٹی پی سےمتعلق ہمیں طالبان کی بات پریقین ہے ، کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں تھیں . ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارت کاافغانستان میں منفی کرداررہا ، سی پیک کی سیکورٹی پرپاک فوج کےدستےتعینات ہیں ، بلوچستان میں اربوں روپےکےترقیاتی منصوبےجاری ہیں ، آئین پاکستان اسلامی قوانین کے تحت ہیں ، پاکستان کا آئین عوام کی ترجیحات کا مظہر ہے ، افغانستان میں بھارت کا اثر ورسوخ ختم ہو جائے گا ، اس باریوم دفاع کاموضوع وطن کی مٹی گواہ رہنا ہے ، ہمیشہ کی طرح یوم شہداقوم کےساتھ ملکرمنائیں گے . میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ ہمیں شہدا کے گھروں میں جا کر انہیں سلام کرنا ہے ، افغانستان میں اسپائیلزکےکردارسےدنیاکوآگاہ کیا ، آرمی چیف نےانٹیلی جنس شیئرنگ کی پیشکش کی ، افغان بارڈرپرپاکستان کی حدودمیں1238پوسٹیں قائم ہیں ، افغانستان میں بعض عناصرکےمنفی کردارسےدنیاکوآگاہ کیا ، ایران کےساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 50 فیصد مکمل ہوچکا ہے . ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے4بارافغانستان کادورہ کیا ، افغان آرمی کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی ، افغانستان نےفوجیوں کوبھارت سےٹریننگ دلانے پرترجیح دی ، بھارتی فوج کےافسران بھی تربیت دینےکیلئےافغانستان آتےرہے ، ان کی مدداس لیےکرناچاہتےتھےکہ اس سےپاکستان کاامن وابستہ ہے ، افغان ملٹری چیف کوپاکستان کی ملٹری پریڈمیں مدعوکیا ، قوم کی حمایت سےدہشت گردی کیخلاف کامیابی حاصل کی . ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ پاک افغان بارڈرپر78کراسنگ پوائنٹس ہیں ، ماضی میں افغان حکومت سےبارڈرمینجمنٹ پربات کرتےرہے ، غیرمؤثربارڈرمینجمنٹ کےباعث دہشتگردی کےواقعات ہوتےرہے . . .

متعلقہ خبریں