اداکارہ سارہ خان نے میوزک ویڈیو میں کام کرنے کیلئے فلک سے زیادہ پیسے لیئے؟ گلوکار نے دلچسپ انکشاف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فلک شبیر کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’اور اس طرح خاتون ماڈل کا بجٹ کم ہوگیا . ‘ جس کے جواب میں فلک نے کہا کہ ’میرے بھائی مجھ سے زیادہ تو سارہ نے پیسے لیے ہیں .

‘واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا ’لاگے پیاری‘ ریلیز ہوگیا ہے، جس میں اُن کی اہلیہ سارہ خان ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں . میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو بھاگئی اور ہر گزرتے منٹ کے بعد اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے . یاد رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا . لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی نئی میوزک ویڈیو ’لاگے پیاری‘ ریلیز کردی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جارہی ہے . فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی میوزک ویڈیو شیئر کی تو کچھ ہی لمحوں میں گلوکار کی پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا . . .

متعلقہ خبریں