حنا پرویز بٹ کو عمران خان کی کونسی کوالٹی پسند ہے؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن میں منفرد مقام رکھنے والی خاتون سیاست دان حنا پرویز بٹ نے مخالف پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی ایک مخصوص ادا کی تعریف کی ہے جو وہ خود میں بھی دیکھنا چاہتی ہیں۔حنا پرویز بٹ پی ایم ایل این کی سوشل میڈیا پر متحرک ترین خاتون سیاست دان ہیں، وہ سامنے کسی سے لڑیں یا نہ لڑیں مگر ٹوئٹر پر اپنے مخالفین کو ’ٹف ٹائم‘ ضرور دے رکھتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک صحافی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران ڈھیروں دلچسپ باتیں کیں۔اس دوران صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ عمران خان کی کوئی ایسی خصوصیت جو آپ کو پسند ہو اور آپ چاہتی ہوں کہ کاش یہ عادت مجھ میں بھی آجائے۔
اس سوال کے جواب میں حنا پرویز بٹ نے جواب دیا کہ عمران خان اعصابی طور پر بہت مضبوط انسان ہیں، وہ کبھی ہار نہیں مانتے، اُنہیں عمران خان کی یہ خصوصیت بہت پسند ہے۔