دیپیکا پڈوکون کیلئے 2022ء کیسا رہا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے 2023ء کے آغاز پر گزشتہ سال گزرنے والے اہم لمحات کا جائزہ لیا ہے۔دیپیکا پڈوکون کے لیے 2022ء بلاشبہ ایک شاندار سال رہا، جس میں اُنہوں بہت سی کامیابیاں سمیٹیں۔
انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ کے 2022ء میں گزرے اہم لمحات کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)


اداکارہ نے گزشتہ سال ’ٹائم 100‘ ایوارڈ حاصل کیا، فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ان کامیابیوں کے علاوہ گزشتہ سال دیپیکا کی اپنے شوہر، اداکار رنویر سنگھ سے علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں جو کچھ ہی عرصے میں دم توڑ گئیں۔
تنازعات کا شکار فلم ’پٹھان‘ جس کی شوٹنگ گزشتہ سال مکمل ہو چکی تھی، اس فلم کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی اداکارہ کو بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے جو اب بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ رواں سال 25 جنوری کو ریلیز ہو گی۔