مجھ سے رابطہ کرنے کی کسی میں جرات نہ تھی، ثاقب نثار
لاہور (قدرت روزنامہ)سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اعلیٰ ترین فوجی افسروں سمیت کسی میں یہ جرات نہیں تھی کہ کوئی رعایت حاصل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کرے۔
سابق چیف جسٹس نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا تحریری جواب دیا۔جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان اپنے یا جہانگیر ترین کیلئے مجھ سے رابطہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال تھے جن کے کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔