سوارا بھاسکر بھی عمر خالد کے حق میں بول پڑیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی بے باک اور نڈر اداکارہ سوارا بھاسکر بھی سماجی کارکن عمر خالد کے حق میں بول پڑیں۔سوارا نے ٹوئٹ میں عمر خالد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان جیل میں صرف اس وجہ سے ہے کہ اس نے ایک تقریر میں محبت، اتحاد اور آئینی اقدار کی بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ضمانت ختم ہونے کے بعد عمر خالد دوبارہ جیل میں داخل ہو رہے ہیں۔


سوارا کا کہنا تھا کہ عمر جیل تو جا رہے ہیں لیکن مسکرا رہے ہیں اور ناانصافی کے باوجود مطمئن ہیں، ’وہ صبح کبھی تو آئے گی دوست‘!
خیال رہے کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالبعلم اور سماجی کارکن عمر خالد کو بہن کی شادی میں شرکت کیلئے ایک ہفتے کی ضمانت دی گئی تھی، وہ دو برس سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں۔