صنم سعید کی نئی پوسٹ نے سرگرم افواہوں کو ہوا دے دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صنم سعید کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے سرگرم افواہوں کو ہوا دے دی۔گزشتہ دنوں معروف اداکار محب مرزا نے جیو کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تو ان کا نام اداکارہ صنم سعید کے ساتھ جوڑا جانے لگا۔
یہ افواہیں ایک بار پھر سر اُٹھانے لگیں کہ محب مرزا نے صنم سعید سے شادی کی ہوئی ہے۔ تاہم ان کی جانب سے اب تک اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
تاہم اب اداکارہ صنم سعید کی سال نو کے موقع پر انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو سے بھی سرگرم افواہیں یقین میں بدلنے لگیں ہیں کہ یہ دونوں فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
View this post on Instagram
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ صنم سعید نے سال 2022 کے یاد گار لمحوں کو قید کیا ہے جس میں ہر طرف محب مرزا ان کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔
ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا اندازہ ہے کہ یہ دونوں ستارے عنقریب اپنی شادی کے حوالے سے بڑا اعلان کرنے والے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے انہیں شادی کی مبارکباد بھی دینا شروع کر دیں ہیں۔