کاجول کس چیز سے ڈرتی ہیں؟ زندگی کا وہ ڈراؤنا خواب جس نے انہیں سب کچھ چھوڑنے پر مجبور کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی چلبلی اور پرکشش اداکارہ کاجول کا شمار انڈسٹری کی ان باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، جو اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کاجول نے ایک انٹرویو میں اپنے سب سے بھیانک خواب کے بارے میں بتایا، جس نے سب کو حیران بھی کیا اور افسردہ بھی۔
گزشتہ سال کاجول کی ایک ایسی فلم ریلیز ہوئی ہے، جس میں وہ ایک ماں کا کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ایک ایسی ماں جو کہ اپنے بچے کو موت کے منہ میں جاتا دیکھ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)


ایک ایسی صورتحال جس میں وہ کچھ کر بھی نہیں پا رہی ہیں، اور اپنے بچے سے جدا بھی نہیں ہو پا رہی ہیں۔

5 2 300x171

میزبان کے سوال پر کاجول نے بتایا کہ جب انہیں اس فلم کے بارے میں بتایا تو انہوں نے سوچا کہ انہوں نے اس قسم کی فلمیں کبھی کی نہیں ہیں، تو جھجھک تو محسوس ہو رہی تھی، تاہم ڈائیریکٹر کے آگے منع نہیں کر پائیں۔
اسی حوالے سے کاجول نے اعتراف کیا کہ جس طرح ہر ماں کے لیے مشکل لمحہ ہوتا ہے، اسی طرح میرے لیے بھی یہ ایک بھیانک خواب ہے۔ یعنی یہ سب سے بُری چیز ہے، جو آپ اپنے دشمن کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتے ہو، یہ ایسی صورتحال ہے۔

5 3 300x150

دوسری جانب کاجول اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، انہیں کب کس وقت میڈیا کے سامنے آنا ہے، بیٹی کو کیا پہننا ہے اور یہاں تک کہ بیٹی کی بیرون ملک پڑھائی کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو، اداکارہ اپنی بیٹی اور بچوں کو ہر لمحہ سپورٹ کرتی دکھائی دی ہیں۔