’گڑ نالو عشق مٹھا‘؛ گلوکارہ آئمہ بیگ کی ڈانس ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے مزاق رات میں گانے سے لے کر کوک اسٹوڈیو میں کام کرنے تک اپنا نام روشن کیا ہے اور آج کل وہ فلموں اور ڈراموں دونوں کے لیے سب سے زیادہ ڈیمانڈ پلے بیک سنگر ہیں .
آئمہ بیگ ہمیشہ اپنے گانوں، پراجیکٹس اور کئی تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں لیکن یہآئمہ کے لیے کچھ فارغ وقت اور اپنے پیاروں کے ساتھ لطف اندوز ہونے کا وقت تھا جب وہ اپنی بہن کومل بیگ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ایک خاندانی شادی میں شریک تھیں .


آئمہ بیگ کی رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف گانوں پر رقص کرتی ہیں اور ایک بہن کی شادی سے لطف اندوز ہورہی ہیں .
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے خوبصورت رنگ کا شرارا پہنا ہوا ہے اور وہ اپنے ڈانس مووز سے بہن کی شادی کو چار چاند لگا رہی ہیں . آئمہ بیگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے کسی نے ان کی خوب تعریف کی تو کسی کو ان کا ڈانس انتہائی فضول نظر آیا .

. .

متعلقہ خبریں