گورنر ہاؤس ایک سیاسی اڈہ بن چکا ہے، حلیم عادل شیخ


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس اس وقت ایک سیاسی اڈہ بن چکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 2 دن سے نوراکشتی جاری ہے، گورنر ہاؤس ایک سیاسی اڈہ بن چکا ہے، بلاول ہاؤس میں منعقدہ اجلاس ڈیلنگ تھی، ان کا ملاپ صرف آؤ مل کر کھاتے ہیں کے لئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں، مال کھپے کے تحت ایم کیو ایم نے اپنے ووٹرز کو بیچ دیا، حلقہ بندیوں کا کوئی مسئلہ نہیں حصہ پتیوں کا مسئلہ ہے۔