بلوچستان

ریاست کے مفادات کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،روشن علی شیخ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو


کوئٹہ(یو این اے )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست کے مفادات کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور محکمہ ریونیو کی یہ اولین ترجیح ہونی چاہئے کہ وہ ریاست کے مفادات کے برخلاف کوئی بھی اقدام نہ کرے ان خیالات کا اظہار سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ ریجن کے دورے کے موقع پر سٹیلمنٹ آفس کے سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سینئر سیکرٹری ریونیو نصراللہ ترین سینئر سیکریٹری ایڈمن جاوید رحیم جاموٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ یونس مینگل سٹیلمنٹ آفیسر کوئٹہ ریجن ببرک کاکڑ ایکسٹرا سٹیلمنٹ آفیسر کوئٹہ ریجن علی احمد کاکڑ کے علاوہ سٹاف کے اہلکاران بھی موجود تھے
اس موقع پر سیٹلمنٹ آفیسر کوئٹہ ریجن ببرک کاکڑ نے سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ ریجن کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے آفیسران اور عملے سے کہا کہ ریاستی مشینری میں محکمہ ریونیو کا کردار ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے صوبے کے مفادات کا خیال رکھنا محکمہ ریونیو کی اولین ترجیح ہے لہذا محکمے کے تمام اہلکاران اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں
انہوں نے کہا کہ جو بھی کام کرنا ہو اس میں قانون کے تمام تقاضے پورے ہونی چاہیے اور اس سے ہٹ کر کوئی بھی کام ناخود کریں اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی بھی شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف بلا تفریق محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر علی عمرانی کی طرف سے بھی یہ ہدایات ہیں کہ محکمے میں کسی بھی قسم کی کوئی سفارش یا دائرہ قانون سے ہٹ کر کوئی بھی اقدام نہیں ہونی چاہیے اور صوبائی وزیر ریونیو کی طرف سے یہ بھی ہدایات ہیں کہ محکمہ ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے اسٹاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے محکمانہ ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا جائے تاکہ محکمہ کے آفیسرز اور اسٹاف دور جدید کے تقاضوں سے روشناس ہو کر عوام کی خدمت کریں۔

متعلقہ خبریں