کیا آپ کو معلوم ہے کہ شارخ خان کے ذاتی سیکیورٹی گارڈ ” روی سنگھ “ کتنی تنخواہ لیتے ہیں ؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ خان کے دنیا بھر میں فینز کی کوئی کمی نہیں اور جب بھی وہ گھر سے قدم باہر نکالتے ہیں چاہے وہ اپنے ملک ہوں یا بیرون ملک، ان کے چاہنے والوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور ہر کوئی ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دیتا ہے جبکہ آج کل سیلفیوں کا دور ہے تو ہر کوئی آگے نکلنے کی خواہش رکھتا ہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بیش قیمتی گاڑیوں ، لگژری پراپرٹیز اور شاندار گھر رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں بالی ووڈ کا بادشاہ بھی کہا جاتاہے ۔اداکار جب بھی عوام میں آتے ہیں تو ان کے ساتھ ہمیشہ ان کا باڈی گارڈ ” روی سنگھ“ سائے کی طرح ان کے ساتھ ہوتا ہے ، وہ چاہے جہاں بھی جائیں ان کا باڈی گارڈ پہلے سیکیورٹی کلیئرنس کرتا ہے اور پھر آگے بڑھا جاتا ہے ۔

ڈھیروں فینز کی موجودگی میں اداکار کی حفاظت ایک مشکل ٹاسک بن جاتاہے تاہم اس کیلئے وہ بھاری قیمت بھی وصول کرتے ہیں ، رپورٹس ہیں کہ ” روی سنگھ “ سالانہ پونے تین کروڑ روپے تک کماتے ہیں ، وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گارڈز میں سے ایک ہیں۔شارخ خان کے گارڈ عمومی طور پر انڈسٹر کی چکاچوند سے ذرا دور ہی رہتے ہیں لیکن عوامی دوروں میں اکثر وہ تصاویر کا حصہ بھی بن جاتے ہیں۔ان کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر اداکار امیتابھ بچن، انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، سلمان خان بھی اپنے ذاتی سیکیورٹی گارڈز کو بھاری رقم ادا کرتے ہیں ۔

تاہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ اس وقت شارخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ” پٹھان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون بھی اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔فینز کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

Recent Posts

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

14 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

16 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

42 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

1 hour ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

2 hours ago