اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی عروج پر ہے،وزیراعظم

صحبت پور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی عروج پر ہے،ہم نے حکومت سنبھالی تو انتہائی مخدوش حالات تھے۔آئی ایم ایف معاہدہ ٹوٹ چکا تھا اور تیل کی قیمتیں آسمان پر تھیں،سیلاب نے ہمارے لیے اور بھی چیلنج پیدا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے صحبت پور کا دورہ کیا اور صحبت پور میں 12 دانش اسکولز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحبت پور میں ماڈل اسکول کو دیکھ بے حد خوشی ہوئی،پنجاب کے دور دراز علاقوں کو چن کر دانش اسکولز بنائے،میں نے یہ منصوبہ 2008 میں شروع کیا تھا۔
صحبت پور کا میرا یہ دوسرا دورہ ہے،پہلے میں یہاں آیا تو یہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا،خوراک اور دیگر اشیا پہنچانا آسان نہیں تھا۔
میں نے اس طرح کا سیلاب اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تھا،متاثرہ علاقوں کو دیکھ کر خوف محسوس ہوتا تھا،سوچتا تھا کہ کس طرح یہ لوگ اپنے گھروں کو جائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اربوں ڈالر خرچ کرکے گندم منگوا رہے ہیں،اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی عروج پر ہے،سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی حکومت نے 100ارب سے زائد خرچ کئے ہیں،کئی سو ارب مزید درکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی جنیوا کانفرنس میں آ رہے ہیں،میں وہاں ڈونرز کانفرنس بلا رہا ہوں،میں نے مختلف ممالک کو ڈونرز کانفرنس میں دعوت دی۔ وزیر اعظم ننھی یتیم بچی کے ساتھ ملاقات کا واقعہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ دانش اسکول کی یتیم بچے امریکا سمیت دیگر ممالک میں اعلٰی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔بلوچ،پٹھان،سندھی یا پھر پنجابی یہ سب کا پاکستان ہے،وفا ق اگر بلوچستان کو فنڈز دیتا ہے تو یہ عوام کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہلی کی وجہ سے ہم سستی ترین گیس نہ خرید سکے۔

Recent Posts

بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی گئی،عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ بنگلہ دیش والا ماڈل اپنا کر عدم…

1 min ago

انتظار پنجوتھہ بازیابی؛ لوکیشن ٹریس کیلیے پولیس کو آئی بی، ایس ایس آئی سے رابطے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو آئی…

8 mins ago

سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک اور دھمکی موصول ، کیا چیز مانگی گئی؟ جانئے

ممبئی(قدرت روزنامہ ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گروپ کی…

12 mins ago

نجی کالج واقعہ پرثبوت ہے تو دیں، ملک میں آگ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، عظمی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کالج طالبہ زیادتی واقعہ سے…

16 mins ago

’’سلمان خان کا حشر بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا‘‘ ؛ ایک اور دھمکی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گروپ کی جانب سے…

23 mins ago

تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات سے متعلق فل بنچ بنانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات سے…

33 mins ago