شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے، صدف کنول
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے کہا ہے کہ شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے۔حال ہی میں اداکارہ صدف کنول نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ لڑکیاں جب سمجھدار ہوجائیں تو ان کو شادی کرلینی چاہئے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے، لڑکیاں مستقبل کے متعلق نہیں سوچتیں اور ان کے ذہن میں صرف ایک فیشن سے بھرپور شادی کی تقریب کا تصور ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو اپنی پڑھائی اور فیملی پر توجہ دینی چاہئے جب ان کی عمر ہو جائے اور کوئی صحیح بندہ مل جائے تو پھر شادی کرلیں۔
View this post on Instagram