وزیر خارجہ دوروں پر عوام کے 2 ارب روپے کھا چکے، مسرت جمشید چیمہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے الزام لگایا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے دوروں پر عوام کے 2 ارب روپے کھا چکے ہیں۔لاہور میں ویمن کانفرنس میں شرکت کے موقع پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آصف زرداری امداد کے پیسوں سے پنجاب کے ایم پی ایز کو خریدنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن نے امپورٹڈ حکومت کی اصلیت عوام پر ظاہر کر کے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچایا۔ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ اپنے دوروں پر عوام کا 2 ارب روپے کھا چکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اوورسیز پاکستانی کمیشن ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چیئرمین عمران خان پاکستان کے سوا کسی کا نہیں سوچتے۔