حکومت کے آخری ہفتے شروع، کارکن الیکشن کی تیاری کریں، عمران مستحکم حکومت بنائیں گے،فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک عام انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کارکنان کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی، عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سوشل میڈیا بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا اپریل میں الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔