اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کی طاقت کی علامت تھے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو ایک نظریہ ہے، جسے مٹانے کی کوشش کرنے والے تاریخ میں بےنام و نشان خاک بن گئے، بھٹو کا نام آج بھی پاکستان کے گلی کوچوں سمیت دنیا کے کونے کونے میں گونجتا ہے .
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے خلوص، تدبر، محنت سے ملک کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی لحاظ سے آگے بڑھایا، انہوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا، بااختیار بنایا، ملک کو پہلا متفقہ آئین اور جوہری پروگرام دیا .
📝Message of the Foreign Minister of 🇵🇰 Bilawal Bhutto Zardari @BBhuttoZardari
on the occasion of Kashmir's #RightToSelfDeterminationDay
5th January 2023@ForeignOfficePk @PkPublicDiplo pic.twitter.com/uxdBZaGccr— Pakistan Embassy Cambodia (@PakinCambodia) January 5, 2023
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قائدِ عوام نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا مرکز بنایا اور پاکستان اور چین تعلقات کی بنیاد رکھی، پاک،چین تعلقات کو ایک اٹوٹ دوستی میں تبدیل کرنا بھی ذوالفقار علی بھٹو کا طرہ امتیاز ہے . وفاقی وزیر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو ٹریڈ یونینز تشکیل دینے کا حق دیا، مزدور دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کیا، شہید بھٹو نے زرعی اصلاحات کر کے بےزمین کسانوں کو زمینیں دیں اور غریبوں کو گھروں کا مالک بنایا .
ان کا مزید کہنا ہے کہ قائد عوام کے نظریے اور مشن کی خاطر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی، ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور مشن کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھیں گے .
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم 1973 کے آئین کی حفاظت، جمہوریت کو مضبوط، رواداری اور مساوات کو فروغ دیں گے، ہم پاکستان کو اسلامی دنیا کا رول ماڈل ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد کو منزل پر پہنچا کر ہی دم لیں گے .