بیٹے کو نماز سکھانے میں سابقہ اہلیہ کی کوشش بھی شامل ہے، عمران اشرف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے بیٹے کو نماز سکھانے کی ویڈیو شیئر کردی۔عمران اشرف کے مطابق اس عمل میں ان کی سابقہ اہلیہ کی کوششیں بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عمران اشرف نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو نماز پڑھنا سکھا رہے ہیں۔عمران اشرف بیٹے کو سکھاتے ہیں کہ اللّٰہ اکبر کب کہنا ہے اور سجدہ کب اور کیسے کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جب ایک اکاؤنٹ سے عمران اشرف کی تعریف کی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ اس میں اس کی والدہ کا بھی حصہ ہے۔
6 2 300x171
عمران اشرف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور بیٹے کی اچھی تربیت کرنے پر بھی ان کی تعریف کی جارہی ہے۔