سونم کپور نے ممبئی میں اپنا فلیٹ فروخت کردیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ممبئی میں اپنا عالیشان فلیٹ ساڑھے 32 کروڑ روپے میں فروخت کردیا . بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ سونم کپور زیادہ تر لندن میں رہتی ہیں اور انہوں نے یہ فلیٹ 2015ء میں خریدا تھا .


رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کا دہلی میں ایک بنگلہ بھی ہے جبکہ ان دونوں شخصیات کا لندن میں بھی ایک گھر ہے .

. .

متعلقہ خبریں