کراچی میں ضیاء الدین احمد روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضیاء الدین احمد روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی سے پنجاب چورنگی جانے والے روڈ کو بند کیا گیا ہے۔ سلطان آباد سے آنے والا ٹریفک شاہین کمپلیکس کی جانب موڑا جا رہا ہے۔
گورنر ہاؤس سے پی آئی ڈی سی جانے والا ٹریفک شاہین کمپلیکس کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ضیاء الدین احمد روڈ بند ہونے سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔