کراچی: کورنگی اور شرقی کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج چھوڑنے سے انکار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹرز نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔محکمۂ بلدیات سندھ کی جانب سے دونوں ایڈمنسٹریٹرز کو الیکشن کمیشن کے الیکشن سے قبل ٹرانسفر نہ ہونے کے قانون کے تحت ہٹایا گیا۔
دونوں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی اور ہٹائے جانے کے نوٹیفکیشن محکمۂ بلدیات سندھ نے جاری کیے۔کورنگی میں محمد شریف اور شرقی میں سید شکیل احمد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا تھا۔