مشہور شخصیات کی شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ منشا پاشا نے وجہ بتادی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ منشا پاشا نے مشہور شخصیات کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتادی ہے۔حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ منشا پاشا نے مشہور شخصیات کی شادیوں اور طلاقوں کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اداکار غیر مستحکم ہوتے ہیں اور ہمارا کام ہماری دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے کیونکہ ہم مسلسل کیمرے کے سامنے تاثرات اور جذبات سے کھیل رہے ہوتے ہیں اور لوگ ڈرامے میں ادا کئے گئے کردار سے ہی ہمارے بارے میں رائے قائم کرلیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر جب کوئی اداکار اور اداکارہ کسی ڈرامے میں بطورِ جوڑی کردار نبھاتے ہیں تو لوگ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کرنے لگتے ہیں اور جب وہ بھی یہ بات محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں اور انہیں پسند کیا جاتا ہے اس لئے وہ شادی کرلیتے ہیں جو کہ بعد میں مسائل کا سبب بن جاتی ہے کیونکہ انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھا نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم اداکاروں کے کام کی نوعیت ہی دکھاوا کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم جو بھی کر رہے ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر دکھاتے ہیں اور لوگ ہمارے معاملات میں بولتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیں جوڑی کے طور پر ایک ساتھ دیکھا ہوتا ہے اس لئے انہیں ہماری شادی اور طلاق کے بارے میں جاننے کیلئے بھی تجسس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی سے جڑے معاملات سوشل میڈیا پر نہیں بتانے چاہیے اور اپنی منگنی شادی وغیرہ کو سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ ہماری شادی، شادی ہونی چاہیے نہ کہ سوشل میڈیا پر دکھایا جانے والا رشتہ۔

معروف اداکارہ منشا پاشا کا مزید کہنا تھا کہ اداکاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی اور بھی کئی وجوہات ہوتی ہوں گی مگر ان میں سے ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

2 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

2 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

3 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

3 hours ago