نااہل ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین کیوں؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا


لاہور(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے کے باوجود پارٹی کی چیئرمین شپ برقرار رہنے پر عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے بھیجا ہے جو کہ عمران خان کے بنی گالہ کے پتے پر بھیجا گیا ہے۔
نوٹس میں عمران خان کو 11 جنوری کو دن 10 بجے طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران خان ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کے باوجود عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں، الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں، اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر عمران خان نااہل کیے گئے تو وہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر کیسے برقرار رہ سکتے ہیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا اس لیے عمران خان پیش ہوکر وضاحت دیں