یہ ٹیٹو کس کس کوپسندہے ۔۔مریم نواز نے مداح نےبازو پر مریم کی تصویربنواڈالی

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹوئٹر پرگزشتہ روز مسعودبٹ نامی ایک صارف نے ایک تصویرشیئرکی جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ ان کے بازو پرمسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کاٹیٹوبناہواہے۔جس پرمریم نواز نے اپنے مداح کاشکریہ اداکرتے ہوئے ٹوئٹرصارف کی اس پوسٹ کوری ٹوئٹ کیااورشکریہ دعائیں اوردل والایموجی کیپشن کیا۔

مریم نواز کےمداح سعودبٹ کی جانب سے شیئرکردہ اس تصویر کوبھرپورلائیک اورشیئرکیاگیااورسوشل میڈیاصارفین کی طرف سے مریم نواز کی تصویر والے اس ٹیٹوپربھی تبصرہ کیاجارہاہے۔یاد رہے کہ مریم نواز کے دنیا بھر میں چرچے ہیں اور انہیں پاکستان کی خوبصورت ترین سیاسی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کے چرچے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز میں بھی مریم نواز کی خوبصورتی کا خوب چرچہ رہا۔