طلاق کے بعد ابھی تک کسی سے دل نہیں لگایا۔۔۔3شوبز اداکار جن کی زندگی میں ابھی کوئی نہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دودلوں کے راستے جب جداہوتے ہیں توپھروہ ایک ن ئے سفرپرجانکلتے ہیں اوراپنی نئی منزل کی تلاش شروع کردیتے ہیں خاص طور پرمرداپنی تنہائی کاساتھی بہت جلد ڈھونڈ نکالتاہے ۔لیکن شوبز میں ایسے کئی اداکار ہیں جنہوں نے ایک بارطلاق کے بعد ابھی تک زندگی میں کوئی نئی منزل نہیں ڈھونڈی ۔(میکال ذوالفقار)میکال ذوالفقار کی زندگی میں سارہ ہی سب کچھ تھیں ۔ان کی ہنستی بستی زندگی میں دوپیاری بیٹیاں تھیں لیکن پھروقت کاپہیہ کچھ ایساگھوماکہ سارہ نے اپنی زندگی الگ کرنے کافیصلہ کیا۔وجوہات آج تک مکمل طورپرسامنے نہیں آئیں لیکن ایک وجہ جوسب کوپتہ ہے وہ سارہ کامیڈیامیں آناتھا۔میکال کواپنی بیوی کی یہ بات بالکل پسندنہیں تھی۔دونوں کے راستے جدا ہوئے اور بچیاں میکال کے پاس ہی رہیں۔۔۔
لیکن میکال نے اس کے بعد زندگی میں کسی کو نہیں داخل کیا۔۔۔اس علیحدگی کو چار سال ہونے کو آئے ہیں لیکن میکال آج بھی صرف اپنی بیٹیوں کے باپ کی حیثیت سے ہی وقت گزار رہے ہیں اور زندگی میں کسی کو شامل نہیں کیا۔(عفان وحید)عفان نے خود ایک شومیں بتایاکہ کس طرح وہ ٹوٹ گئے تھے جب ان کی زندگی میں علیحدگی کایہ طوفان آیاتھا۔عفان ان لوگوں میں سے نہیں جومحبت کرکے پھردوبارہ خالی ہاتھ ہوں اورپھرسے دل کوپہلےجیساکرلیں۔عفان کو محبت کا خانہ خالی کرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔۔۔ان کی زندگی میں جب میاں بیوی کا طلاق کا وقت آیا تو عفان نے خود کو بالکل ہی ختم کر لیا تھا۔۔۔لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے انڈسٹری کو واپس جوائن کیا ۔۔۔یہ ایک اور بات ہے کہ دل کو ابھی بھی خالی ہی چھوڑ دیا ہے۔(سرمد کھوسٹ)پردیس ڈرامہ سے شہرت کے آسمان کوچھونے والے سرمدکھوسٹ ایک بہت ہی اچھے انسان بھی ہیں ۔انہیں قریب سے جاننے والے لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ سرمد ایک بہترین دوست اوربہت دردمند انسان ہے۔لیکن زندگی میں بہت آسانی سے خود کو اپنی پہلی شادی سے الگ کرنے کے بعد سرمد نے بھی کبھی اس بارے میں نہیں سوچا۔