اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، شوکت ترین


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے . ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ وائٹ پیپر میں ہماری توجہ ورثے میں ملی تباہ حال معیشت اور اس کے اثرات پر مرکوز تھی، کورونا کے باوجود 6 فیصد نمو کے ساتھ معیشت کی ترقی ہماری کارکردگی کا ثبوت ہے .


انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری کے ذریعے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا، اسحاق ڈار معیشت بچانے کے لیے کوئی قابل اعتماد لائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے . شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم ان سے اخراجات میں ریکارڈ اضافے اور 9 ماہ کی تباہی کا جواب مانگتے ہیں .
ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں مارچ تا جولائی 2022 میں مہنگائی کی شرح 10.8 فیصد رہی جبکہ جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 25 فیصد رہی . سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی پالیسیوں سے40 سے50 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کےخطرے سے دوچارہیں .

. .

متعلقہ خبریں