اللہ نے پسند کی شادی کی اجازت دی ہے لیکن ماں باپ پتہ نہیں کیوں نہیں سمجھتے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)والدین کی مرضی سے شادی کرنااچھی بات ہے لیکن اپنی مرضی اورپسند کی شادی کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں . اکثر گھروں میں والدین ارینج میرج کوترجیح دیتے ہیں جبکہ پسند کی شادی کوبراسمجھتے ہیں اوراس کے خلاف ہوتے ہیں .

آج بھی اس موضوع پربحث ہوتی ہے کہ ارینج میرج زیادہ بہترہے یاپھر پسند کی شادی ؟ شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارائیں بھی شادی سے متعلق اپنے اظہارخیال کرتی دکھائی دیتی ہیں . (کرن تابیر)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کرن تابیر مختلف ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں اس کے علاوہ پروگراموں کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دےچکی ہیں اداکارہ شادی سے متعلق ایک انٹرویومیں اپنی رائے کااظہارکرتے ہوئے کہتی ہیں کہ شادی زندگی کاایک اہم حصہ ہے . میں اس کے خلاف نہیں ہوں لیکن اُس شخص کی منظوری جاننا بہت ضروری ہے جو شادی کرنے جا رہا ہے . خدا نے ہر انسان کو اپنی پسند کا ساتھی چننے کا حق دیا ہے . کرن نے کہا کہ والدین کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ ہر شخص کو حق ہے کہ وہ اپنا پارٹنر خود منتخب کرے . صرف 15 سے 20 فیصد لوگ ایسے ہیں جواپنے بچوں کو پسند کی شادی کرنے کی اجازت دیتی ہیں . لیکن 80 فیصد افراد اب بھی پسند کی شادی کے خلاف ہیں . کرن کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہونا چاہیے . (ماہرہ خان) ماہرہ خان ایک شاندار اور ورسٹائل پاکستانی اداکارہ ہیں . انہوں نے 2006 میں بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں رکھا جس کے بعد ان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا . ماہرہ خان کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ شادی کے لیے صحیح شخص کا انتخاب زندگی میں ضروری ہے . ماہرہ خان کی پہلی شادی علی اسکری سے ہوئی جو کچھ سال ہی قائم رہ سکی . علیحدگی کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی . لیکن ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں جن کا نام سلیم کریم ہے . سوشل میڈیا پر ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ایک ساتھ تصاویر پہلے ہی وائرل ہوچکی ہیں لیکن ماہرہ نے اس حوالے سے کچھ بھی ظاہر نہیں کیا ہے . ماہرہ خان ایک شاندار اور ورسٹائل پاکستانی اداکارہ ہیں . انہوں نے 2006 میں بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں رکھا جس کے بعد ان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا . ماہرہ خان کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ شادی کے لیے صحیح شخص کا انتخاب زندگی میں ضروری ہے . ماہرہ خان کی پہلی شادی علی اسکری سے ہوئی جو کچھ سال ہی قائم رہ سکی . علیحدگی کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی . لیکن ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں جن کا نام سلیم کریم ہے . سوشل میڈیا پر ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ایک ساتھ تصاویر پہلے ہی وائرل ہوچکی ہیں لیکن ماہرہ نے اس حوالے سے کچھ بھی ظاہر نہیں کیا ہے . (سنیتامارشل)شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و سابقہ ماڈل سنیتا مارشل اور ان کے شوہر اور اداکار حسن احمد کی شادی کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں . دونوں کی شادی پسند کی تھی اور اس کے پیچھے بہت طویل کہانی موجود ہے . چونکہ سنیتا مارشل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے شوہر مسلمان ہیں، شادی سے قبل دونوں کے گھر والے ان دونوں ی شادی پرمذہب کی وجہ سے راضی نہ تھے لیکن دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھےجس کے باعث دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے . . .

متعلقہ خبریں