شہزادی ماہرا: کتنے پاکستانیوں کو شادی کی پیشکش ۔۔ عمران خان کس قیمت پر عرب شہزادی سے اپنے بیٹے کی شادی کروائینگے؟
دبئی(قدرت روزنامہ)اونچا لمبا قد، باوقار شخصیت، دریا دلی میں بے مثال، عرب کی شہزادی ماہرا، کتنے پاکستانیوں کو شادی کی پیشکش کرچکی ہیں؟، اب تک کسی پاکستانی نے خوبصورت اور امیر ترین شہزادی سے شادی کیلئے ہاں کیوں نہیں کی؟۔
کیا واقعی دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں اور گھوڑوں کا شوق رکھنے والی شیخا ماہرا عمران خان کے بیٹے سے شادی کرنے والی ہیں؟، عمران خان کس شرط پر اپنے بیٹے کی شادی شیخا ماہرا سے کروائیں گے؟۔ کتنے ممالک عرب شہزادی اور عمران خان کے بیٹے کی شادی کروانے کیلئے سرگرم ہیں۔یہ سب اور شہزادی شیخا ماہرا کے بارے میں وہ تمام معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں۔
پاکستان میں ان دنوں عرب شہزادی ماہرا عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان خان کی شادی کے چرچے ہیں۔آپ کو یہ جان کر مزید حیرانی ہوگی کہ سلیمان خان پہلے پاکستانی نہیں ہیں جنہیں شہزادی ماہرانے شادی کی پیشکش کی ۔پاکستان کے درجنوں نوجوانوں کو شہزادی ماہرا شادی کی پیشکش کرچکی ہیں لیکن دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اب تک کسی ایک نوجوان نے بھی شہزادی ماہراسے شادی کی حامی نہیں بھری۔
اب آپ کے ذہنوں میں سوال اٹھ رہے ہونگے کہ ایسی کیا وجہ ہے کہ عرب شہزادی سے کوئی بھی پاکستانی شادی کیلئے تیار کیوں نہیں ہے؟یہ جاننے سے پہلے ہم شہزادی ماہرا کے بارے میں کچھ جان لیتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخہ ماہرا دبئی کی شہزادی، سوشل میڈیا شخصیت ، کاروباری خاتون اور انسان دوستی کی وجہ سے مشہور ہیں۔گھڑ دوڑ اور مہنگی ترین گاڑیوں کا شوق رکھنے والی کھربوں پتی شہزادی ماہرا اپنے ذاتی جہاز کی بھی مالک ہیں۔
26 فروری 1994 کو پیدا ہونے والی 28 سالہ شہزادی ماہرا ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں ۔ان دنوں شہزادی ماہرا اور عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کے علاوہ کئی پاکستانیوں کے ساتھ شہزادی ماہرا کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کی۔کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر سلیمان خان اور شہزادی ماہرا کی شادی کی خبریں چل رہی ہیں۔کچھ لوگوں نے تو یہاں تک بتادیا ہے کہ عمران خان متحدہ عرب امارات سے 20سال تک مفت تیل کے عوض سلیمان کی شادی ماہرا سے کروانے کیلئے تیار ہیں۔کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ کئی عرب ممالک شہزادی ماہرا اور عمران خان کے بیٹے کی شادی کیلئے میدان میں آچکے ہیں۔
اب اگر ہم آپ کو بتائیں کہ سلیمان خان پہلے پاکستانی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر درجنوں پاکستانی یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہیں شہزادی ماہرا شادی کی پیشکش کرچکی ہیں۔
ایک نوجوان کا دعویٰ ہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ ماہرا نے میاں علی عمر چوہدری صاحب کو شادی کی آفر کی ہے، شہزادی کے اثاثے 1 بلین ڈالر ہیں،چوہدری صاحب کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پاکستان کے قرضوں میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیصل آباد گورنمنٹ کالج میں بچوں کی تفریح کا انتظام بھی کیا جائے گا۔
ایک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ دبئی کی شہزادی “شیخ مائرہ بنت محمد آل راشد المکتوم” نے پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے اور ہمارے دل عزیز پیج اؤنر ، شیراز کو شادی کی آفر کی ہے۔ اس شہزادی کے اثاثے 13 بلین ارب ڈالر ہیں، ملکی تجزیاکاروں نے شادی کے بعد پاکستان کے قرضوں میں کافی حد تک کمی آنے کا عندیہ دیا ہے ، دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادی ماہرا کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد پیج کے ممبرز کے لئے دبئی میں خصوصی دعوت رکھی جائے گی۔
ایک اور صاحب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ ماہرا نے ذوالفقار علی صاحب کے شہزادے ایڈووکیٹ زبیر علی کو شادی کی آفر کر دی ہے۔
صرف یہ نہیں بلکہ ایسے بے شمار نوجوان ہیں جنہیں شہزادی ماہرا شادی کی پیشکش کرچکی ہیں تاہم دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں کیونکہ ان سب باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ سلیمان خان اور شہزادی ماہرا کے بارے میں بھی افواہ سوشل میڈیا کی ہی کارستانی ہے۔