معروف اداکارہ رابعہ کلثوم کی شوہر کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


کراچی (قدرت روزنامہ)لالی وڈ کی مایہ ناز اداکارہ رابعہ کلثوم کے لیے ٹیلنٹ خون میں دوڑتا ہے . 33 سالہ دیوا، جو پاکستان کی نامور اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی، اداکار فیضان شیخ کی بہن اور اداکارہ ماہم عامر کی بھابھی ہیں، نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کی مہارت سے اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے .


ہٹ ڈرامہ سیریل فراڈ میں اپنی اداکاری کے لیے تعریفیں حاصل کرنے کے بعد رابعہ کلثوم اب اسٹارڈم سے لطف اندوز ہو رہی ہیں . تاہم، کلثوم کا ٹیلنٹ صرف اداکاری کا پابند نہیں ہے کیونکہ وہ اکثر اپنے قاتل ڈانس مووز کے ساتھ سرخیوں میں رہی ہیں .
رقص میں مہارت رکھنے والی، اداکارہ کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں اور اکثر بالی ووڈ اور لالی وڈ کے ہٹ گانوں میں جلوہ گر ہوتی نظر آتی ہیں . حال ہی میں رابعہ کلثوم کی ایک ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں شوہر ریحان نظامی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .
رابعہ کلثوم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے انہیں ڈانس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا .

. .

متعلقہ خبریں