عمران اشرف کی بیٹے کو نماز سکھانے کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی بیٹے کو نماز سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو نماز پڑھنا سکھا رہے ہیں اورانہیں بتارہے ہیں کہ اللّٰہ اکبر کب کہنا ہے؟ سجدہ کب اور کیسے کرنا ہے؟۔


شیئر کی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمران اشرف کی تعریف کی گئی تو انہوں نے کہا کہ بیٹے کی اس تربیت میں اکیلا نہیں تھا، روحام کی والدہ بھی اس کا حصہ تھیں۔
اس سے قبل پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں عمران اشرف کا کہنا تھا کہ ہم تباہی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، مگر طلاق کے بعد ہماری زندگی میں کوئی منفی بات نہیں ہے، میں اور کرن مل کر ہمارے بیٹے روحام کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
اپنے بیٹے روحام کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا کہ “میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد میرے بیٹے کی زندگی ہے، میرا بیٹا مستقبل میں میرے بارے میں کیا سوچے گا وہ بڑا ہوکر کیا سوچے گا کہ میرا باپ ایسا تھا”۔