شلپا شیٹی نےماضی میں کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان سے غلطیاں ہوئی ہیں . شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں کتاب کا ’غلطیوں‘ سے متعلق اقتباس شیئر کرتے ہوئے ماضی میں کی ہوئی اپنی غلطیوں کو یاد کیا .

اداکارہ نے اس بات کی وضاحت تو نہیں کی کہ وہ اپنی کن غلطیوں کا تذکرہ کررہی ہیں . شلپا کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اقتباس کا مفہوم کچھ یہ تھا کہ ہم غلطیاں کیے بغیر اپنی زندگی کو دلچسپ نہیں بناسکتے اسی وجہ سے ہمیں اپنی غلطیوں کو ایک اچھے تجربات کے طور پر یاد رکھنا چاہیے . اقتباس میں یہ بھی کہا گیا کہ میں غلطیاں کروں گی، غلطیاں کرنے پر خود کو معاف بھی کروں گی اور انہی سے سبق بھی سیکھوں گی . اسٹوری میں انہوں نے ایک اسٹیکر کا استعمال کیا جس میں لکھا کہ میں غلطیاں کرتی ہوں لیکن کوئی بات نہیں . واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا . پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں . . .

متعلقہ خبریں