تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ہی سلیکٹڈ تھے: شہلا رضا


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ہی سلیکٹڈ تھے . بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو سلیکٹ کر کے لایا گیا تھا .


انہوں نے کہا کہ کروڑوں کے فنڈ تبدیلی والوں کو ملے لیکن انہوں نے ترقیاتی کام نہیں کیا .
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ضلعی وسطی میں پیپلز پارٹی نے ترقیاتی کام کیے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام نے موقع دیا تو شہر کی ہر ممکن خدمت کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں