مہوش حیات نے باڈی گارڈز کیوں رکھے ہیں؟


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ باڈی گارڈز رکھ لیے ہیں۔اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ مہوش حیات نے مبینہ طور پر سیاسی خبروں اور خود پر ہونے والی تنقید کے بعد باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مہوش حیات نے اپنی نقل وحرکت اور دیگر سرگرمیاں بھی محدود کر دی ہیں۔اداکارہ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اب وہ رکھے گئے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کے ساتھ ہی باہر جایا کریں گی۔اس سے قبل سوشل میڈیا پراداکاراؤں پر الزام لگانے والے شخص پر مہوش حیات نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھاکہ ’سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنی یہ 2 منٹ کی شہرت سے خوب لطف اُٹھایا ہو گا‘۔علاوہ ازیں31 دسمبر کو سوشل میڈیاپر مہوش حیات نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس پر کچھ صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)