بیٹی ’راہا‘ کی پہلی جھلک مداح کب دیکھ سکیں گے؟ عالیہ بھٹ نے بتادیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں گزشتہ سال نومبر میں ننھی پری کی آمد ہوئی ، جس کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے ان کے مداح بے چینی سے منتظر ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کپور کے مداحوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ وہ اس جوڑی کی بیٹی ’راہا‘ کی تصویر اس وقت تک نہیں دیکھ سکتے جب تک وہ دو سال کی نہ ہو جائے۔
View this post on Instagram
دونوں اسٹارز کا کہنا ہے کہ جب تک راہا دو سال کی نہیں ہو جاتی تب تک اس کی تصاویر میڈیا پر جاری نہیں کریں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ گزشتہ روز رنبیر اور عالیہ ، نیتو کپور کے ہمراہ تھے، انہوں نے فوٹوگرافرز سے ملاقات کی لیکن ان سے درخواست کی کہ راہا کی تصاویر نہ لی جائیں۔رنبیر کپور نے اپنے فون سے فوٹوگرافرز کو راہا کی تصاویر دکھائیں۔
View this post on Instagram