جنرل فیض کی صاحبزادی کی شادی، باجوہ سمیت اہم شخصیات اور PTI کی بھرپور شرکت


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سمیت تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب راولپنڈی کی ایک نجی مارکی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، مشاہد حسین سید، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اشفاق پرویز کیانی، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی شرکت کی۔