13 جماعتی ڈاکوؤں کا ٹولہ مہنگائی کے سوا کچھ نہ دے سکا: عمر سرفراز


لاہور (قدرت روزنامہ)مشیرِ داخلہ و اطلاعات حکومتِ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ 13 جماعتی ڈاکوؤں کا ٹولہ عوام کو بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہ دے سکا۔ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف زرداری گینگ کی نااہلی، نالائقی اور چوری کی وجہ سے آج خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوروں کا ٹولہ چوری کا مال بچانے اور لوٹ مار کرنے کے سوا کچھ نہیں جانتا۔عمر سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریاستی مشینری کو انتقامی کارروائیوں پر لگایا ہوا ہے۔