13 جماعتی ڈاکوؤں کا ٹولہ مہنگائی کے سوا کچھ نہ دے سکا: عمر سرفراز


لاہور (قدرت روزنامہ)مشیرِ داخلہ و اطلاعات حکومتِ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ 13 جماعتی ڈاکوؤں کا ٹولہ عوام کو بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہ دے سکا . ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شریف زرداری گینگ کی نااہلی، نالائقی اور چوری کی وجہ سے آج خوراک کے بحران کا سامنا ہے .


انہوں نے مزید کہا کہ چوروں کا ٹولہ چوری کا مال بچانے اور لوٹ مار کرنے کے سوا کچھ نہیں جانتا . عمر سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریاستی مشینری کو انتقامی کارروائیوں پر لگایا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں