سعودی عرب نے رونالڈو کیلئے شادی کے قوانین تبدیل کر دیے؟


سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی کلب النصر کا باضابطہ طور پر حصّہ بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز ایک بار پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔سعودی عرب ایک اسلامی ریاست ہے اور شرعی قوانین کے نفاذ کی وجہ سے وہاں کسی بھی جوڑے کو شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کو اب اس بات پر تشویش ہے کہ کئی برس سے شادی کے بغیر اپنی گرلڈ فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ساتھ رہنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو کیا سعودی حکومت ملک میں نافذ شادی کے قوانین کے خلاف ساتھ رہنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔اس حوالے سے سعودی ماہرینِ قوانین نے ہسپانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت رونالڈو کے لیے اس سلسلے میں شادی کے قوانین میں تھوڑی نرمی کر دے گی اور اُنہیں کسی قسم کی کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن یہ بات واضح رہے کہ ریاست میں اب بھی شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر پابندی ہے، یہ نرمی صرف رونالڈو پر لاگو ہو گی۔
سعودی ماہرینِ قوانین نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر بہت سخت قوانین ہونے کے باوجود بھی آج کل سعودی حکّام غیر ملکیوں کے ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت النصر کلب پرتگالی فٹبالر کو21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔

Recent Posts

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی…

11 mins ago

’خود ڈیل سے وزیراعلیٰ بنے ہیں‘، جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو نشانے پر لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا…

17 mins ago

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

24 mins ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

28 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

47 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

54 mins ago