تحریکِ انصاف کراچی سے فارغ ہوچکی: سعید غنی


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیرِ محنت و پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کراچی سے فارغ ہو چکی ہے، شہر کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو گا۔کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت بلاول ہاؤس سے اسٹار گیٹ تک ریلی نکالی گئی۔
بلاول ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) جب چاہے انتخابی مہم شروع کر سکتی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، ہم ایم کیو ایم کے سامنے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین سے واقف ہوں، اتنا قانون تو ہم نے بھی پڑھا ہے، قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن اب ملتوی نہیں ہوں گے بلکہ 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں شہروں میں اتوار کو الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔