تحریکِ انصاف کراچی سے فارغ ہوچکی: سعید غنی


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیرِ محنت و پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کراچی سے فارغ ہو چکی ہے، شہر کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو گا . کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت بلاول ہاؤس سے اسٹار گیٹ تک ریلی نکالی گئی .


بلاول ہاؤس چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو گا . انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) جب چاہے انتخابی مہم شروع کر سکتی ہے . سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، ہم ایم کیو ایم کے سامنے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں .
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین سے واقف ہوں، اتنا قانون تو ہم نے بھی پڑھا ہے، قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی . واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن اب ملتوی نہیں ہوں گے بلکہ 15 جنوری کو ہی ہوں گے . اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں شہروں میں اتوار کو الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے .

. .

متعلقہ خبریں