کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی . وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں فوری اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کی جائے .
تمام ہاٹ اسپاٹ، پیک آورز اور حساس مقامات پر پولیس تعینات کی جائے . شہر میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے .
وزیراعلیٰ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کو ان کے علاقوں میں کرائم ریٹ کی بنیاد پر رکھیں . جس ضلع میں اسٹریٹ کرائم بڑھ جائے اس کے ایس ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو تبدیل کریں . تمام ایس ایس پیز اسٹریٹ کرائم اور ڈرگ پیڈلرز کے خلاف سخت کارروائی شروع کریں .
وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ سے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے پولیس کی تعیناتی کے فوٹو بنا کر ان سے شیئر کریں .
انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایس یو کو بھی اسٹریٹ کرائم کے خلاف سڑکوں پر لائیں . ریزرو پولیس کو بھی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سڑکوں پر پیٹرولنگ میں شامل کریں . آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کو ضروری ہدایات جاری کردیں .