چنگچی رکشہ میں لڑکی کا بوسہ لیکر فرار ہونیوالے ملزم کا خاکہ جاری، ملزم کی عمر کتنی ہے ؟ جانیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے لاہور میں چنگچی رکشہ میں لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز میں ملزم کی شناخت سامنے نہیں آ سکی تھی جس کی بناء پر اب لاہور پولیس نے 14 اگست کو چنگچی رکشہ پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا ،

جس کے بعد ملزم کا خاکہ شہر کے تمام تھانوں کو بھجوادیا گیا ہے ، جس کے ساتھ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی عمر 20 سے 25 سال ہے۔اس حوالے سے وقار ذکا نے بھی پیغام جاری کیا ہے کہ جو بھی اس لڑکے کا پتہ بتائے گا اسے 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔