امجد صابری کی موت کی خبر سُن کر زمین پر گر گئی تھی، مایا خان


کراچی(قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کا کہنا ہے کہ جب انہیں بتایا گیا کہ قوال امجد صابری کا قتل ہوگیا ہے تو انہیں اس خبر پر یقین نہیں آیا۔مایا خان حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے امجد صابری اور انکی موت سے جُڑے جذبات کا اظہار کیا۔
مایا نے بتایا کہ وہ رمضان ٹرانسمیشن شروع کر رہی تھیں اور انہیں بتایا گیا کہ امجد صابری کو قتل کر دیا گیا ہے جو کہ کچھ ہی دیر میں ان کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تھے اور کئی دنوں سے اس پروگرام کا حصہ تھے۔
مایا کا کہنا تھا کہ اس لمحے انہیں اس خبر پر بلکل یقین نہیں آیا اور انہوں نے سوچا کہ کچھ ہوا ہوگا مگر وہ ٹھیک ہوں گے زندہ ہوں گے مگر جب وہ اپنے کمرے میں گئیں تو ہر اسکرین پر یہی خبر چل رہی تھی کہ امجد صابری اب نہیں رہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)


مایا کا کہنا تھا کہ یہ خبر سننے کے بعد میری ٹانگوں میں جان نہیں رہی اور میں وہیں گِر گئی پھر میں امجد بھائی کی اہلیہ کے پاس پہنچی وہ امجد صابری کو بچانے کی کوشش میں انہیں ایمبولینس میں ایک سے دوسرے اسپتال لے جارہی تھیں۔مایا نے اس تکلیف دہ دن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ امجد صابری کی اہلیہ نے مجھ سے سوال کیا کہ تمہارے بھائی کو تمہارے پاس بھیجا تھا کہاں ہے؟
مایا خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت حیران کردینے والا واقعہ تھا میں امجد بھائی کو دیکھنا چاہتی تھی مگر مجھے بتایا گیا کہ وہ اس حالت میں نہیں ہیں کہ میں انہیں دیکھ سکوں، مایا نے امجد صابری کو یاد کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ ایک نیک شخص تھے روزے کی حالت میں شہید ہوگئے اللہ ان کے درجات بلند کرے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maya Khan Official (@therealmayakhan)


یاد رہے کہ مشہور قوال امجد صابری کو 2016 میں ماہِ رمضان کے دوران نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا صوفی قوال کے لاکھوں مداح اور ساتھی فنکار آج بھی انہیں بےحد یاد کرتے ہیں۔