الیکشن کمیشن، اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرِ خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دیے جانے کے معاملے پر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینےکے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 ستمبر 2022ء کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ خود یا بذریعہ کونسل کمیشن میں پیش ہوں۔