الیکشن کمیشن، اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرِ خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی . الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دیے جانے کے معاملے پر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا .


اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینےکے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 ستمبر 2022ء کو فیصلہ محفوظ کیا تھا . الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا گیا ہے .
الیکشن کمیشن نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ خود یا بذریعہ کونسل کمیشن میں پیش ہوں .

. .

متعلقہ خبریں